نئی دہلی : پاکستان نشین القاعدہ مرکز کی جانب سے ذہن سازی کے ذریعہ مبینہ طور پر انتہا پسند بنائے گئے 9 افراد کو قومی تحقیقاتی ادارے ( این آئی اے ) نے ہفتہ کی صبح مغربی بنگال اور کیرالا سے گرفتار کیا ہے ۔ ان پر الزام ہے کہ وہ ہندوستان میں دہشت گرد حملے کرنے والے تھے ۔ بنگال کے ضلع مرشد آباد اور کیرالا کے ضلع ارناکلم میں کئی دھاوے کرتے ہوئے ان افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ نیشنل کیپٹل ریجن (این سی آر ) میں بھی بعض مقامات پر دھاوے کیے گئے ۔ محروسین میں یعقوب بسواس ، مرشد حسن ، مشرف حسین و دیگر شامل ہیں ۔ این آئی اے نے بنگال سے 6 اور کیرالا سے 3 مبینہ دہشت گردوں کو پکڑا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں ڈیجیٹل آلات ، دستاویزات ، جہادی لٹریچر ، ہتھیار و دیگر اشیاء برآمد کیے گئے ۔ ۔