القاعدہ کے شدت سے مطلوب لیڈر محسن المرسی ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

لندن : افغانستان کے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ یہ القاعدہ رہنما امریکی ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھے۔امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سربراہ کرس ملر نے ایک بیان میں محسن المرسی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’اس کی ہلاکت دہشت گرد تنظیم کے لیے بڑا دھکہ ہے جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں مسلسل نقصان اٹھا رہی ہے۔‘ان کے مطابق ’القاعدہ کے محسن المرسی کی ہلاکت دہشت گرد تنظیم کی ختم ہوتی افادیت کو ظاہر کرتی ہے۔