ماسکو ۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ اسماعیل قانی نے بغداد کے خفیہ دورے کے دوران کئی ملیشیاؤں کی قیادت سے ملاقات کی۔ یہ بات روسی خبر رساں ایجنسی اسپٹنک نے عراقی سیاسی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔ قانی کے اس دورے کا مقصد عراقی مسلح گروہوں اور ایرانی پاسداران انقلاب کے درمیان عملی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا تھا۔ اس سے قبل پیر کے روز امریکہ اور عراق نے امریکی مشن کے خاتمے کا معاہدہ کیا تھا۔