غزہ : فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کی غزہ میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ زمینی آپریشن کے دوران اسرائیلی اسپیشل فورسز کے مزید 20 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ القسام بریگیڈز کے مطابق غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں گھسنے والی صیہونی اسپیشل فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 20 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں القسام اور القدس بریگیڈز نے متعدد اسرائیلی ٹینک اور بکتربند گاڑیاں تباہ کر دیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ایک میجر اور ایک کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔