اللوارجن کی اگلی فلم کا بجٹ 500 کروڑ ہوگا !

   

حیدرآباد ۔ اللو ارجن کی فلم پشپا 2 اس سال 6 دسمبرکو ریلیز ہونے والی ہے۔ پہلے اسے 15 اگست کو ریلیز ہونا تھا لیکن کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کر دی گئی۔ اسے سال کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔ کئی رپورٹس میں اسے سال کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلموں کی فہرست میں پہلے مقام رکھا گیا ہے۔ تجارتی تجزیہ نگار کہہ رہے ہیں کہ اس سے کم ازکم 1000 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔ ظاہر ہے اس فلم کے بعد اللو ارجن کا اسٹارڈم مزید بڑھ جائے گا۔ ایسے میں وہ اپنی اگلی فلم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کرکررہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اللو ارجن فلم پشپا2 کے بعد تروکرم کی فلم میں کام کریں گے اور اس فلم کا بجٹ 400-500 کروڑ روپے ہوگا۔ فی الحال اللو ارجن کئی ڈائریکٹرز کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن چیزیں کام نہیں کر رہی ہیں۔ کہا گیا کہ وہ ایٹلی سے بھی ملے، لیکن کوئی بات آگے نہیں بڑھی۔ اس کی وجہ ایٹلی کی طرف سے زیادہ فیس کا مطالبہ بتائی گئی۔ اللو ارجن اور فلم بنانے والوں نے اس پر اتفاق نہیں کیا۔ اب صرف ایک ہی نام سامنے آرہا ہے اور وہ ہے تروکرم کا۔ اللو ارجن کو اس فلم کی کہانی پسند آئی ہے اور وہ اس کی طرف آگے بڑھیں گے۔ اس کا بجٹ بھی سامنے آ چکا ہے اسے بنانے میں 400-500 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔