اللو ارجن بہترین اداکار، عالیہ بھٹ اور کریتی سینن بہترین اداکارہ، نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان

,

   

نئی دہلی :69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان آج نئی دہلی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی اور ممی میں شاندار اداکاری کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ وہیں اللو ارجن کو بلاک بسٹر فلم ’پشپا‘ کے لیے بہترین اداکار قرار دیا گیا۔ یہ تینوں اداکاروں کے لیے یہ پہلا قومی ایوارڈ ہے۔ وہیں اللو ارجن قومی سطح کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے تلگو اداکار بن گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ’دی کشمیر فائلز‘ کو نیشنل انٹیگریشن فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔آسکر جیتنے والی فلم RRR کو کل 6 ایوارڈز دیئے گئے۔ جیوری نے سال 2021 کے فلمی ایوارڈز کا اعلان کیا جس میں 28 زبانوں کی 280 فلموں نے مختلف زمروں میں حصہ لیا۔ایوارڈز کی تفصیلات اس طرح ہیںبہترین اداکار: اللو ارجن (پشپا)‘بہترین اداکارہ عالیہ بھٹ (گنگوبائی کاٹھیاواڑی) کریتی سینن (ممی)‘بہترین ایڈیٹر: سنجے لیلا بھنسالی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)‘بہترین اسٹنٹ کوریوگرافر: کنگ سلیمان (RRR)‘پلے بیک سنگر: کالبھیراوا (RRR)‘بہترین مقبول فلم: آر آر آر‘بہترین گیت نگار چندر بوس (کونڈاپولم) اوربہترین میوزک ڈائریکٹر: دیوی سری پرساد (پشپا)کو دیا گیا ہے۔