اللو ارجن کا وارنر سے نیا وعدہ

   

ممبئی۔ تیلگو سوپراسٹاراللو ارجن، جو اپنی آنے والی فلم پشپا 2: دی رول کی ریلیز کے لیے تیاری کر رہے ہیں، انہوں نے آسٹریلیائی کرکٹر ڈیوڈ وارنر سے ایک وعدہ کیا ہے۔ حال ہی میں فلم کا گانا پشپا پشپا ریلیزکیاگیا تھا، جس میں اللو نے ایک ہک اسٹیپ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مداحوں کی پسند کو عروج پر پہنچا دیا ہے۔ ڈیوڈ وارنر ہندوستانی سنیما اور ثقافت کا پرستار ہونے کے ناطے، ہک اسٹپ پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ آسٹریلیا کے کرکٹر میچوںکے بیچ میں رقص کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں شائقین کو تفریحی فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے جب وہ عام طور پر باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہیں۔ پوسٹ کے تبصرے کے سیکشن میں جا کر جہاں اللو نے گانا شیئرکیا، ڈیوڈ نے لکھا: اوہ ڈیئر، یہ کتنا اچھا ہے۔ اب مجھے کرنے کے لیے کچھ کام مل گیا ہے۔اللو ارجن نے کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے اسے ہک اسٹیپ سکھانے کا یقین دلایا۔اداکار نے لکھا: یہ آسان ہے۔ جب ہم ملیں گے تو میں آپ کو سیکھاؤں گا۔وارنر کے آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد سے دہلی کیپٹلس ٹیم میں جانے کے باوجود، وہ دل سے تیلگو پرستار ہیں۔