اللو ارجن کے خلاف مقدمہ درج

   

پشپا کے ہیرو اللو ارجن ان دنوں اپنی آنے والی فلم کیلئے سرخیوں میں لیکن اس مرتبہ وہ منفی خبر کی بھی سرخی بن گئے ہیں ۔ جہاں ایک طرف پشپا 2: دی رول کی ریلیز کی تیاری ہے تو دوسری جانب آندھرا پردیش پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ آندھرا پردیش میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے والے ہیں۔ اللو ارجن کے دوست اور وائی ایس آر سی پی ایم ایل اے شلپا روی ننگھل سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم کے آخری دن اداکار اپنے دوست کی حمایت کرنے پہنچے لیکن ان کی آمد کے بعد ایم ایل اے کے گھرکے باہر ایک بڑا ہجوم جمع ہوگیا۔ اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایم ایل اے کے گھر کے باہر ہجوم ہوگیا۔ اس سے صورتحال مزید بگڑگئی اور گارڈز کے لیے بھیڑ پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ آندھرا پردیش میں انتخابی ماحول کی وجہ سے ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور یم ایل اے کے گھر کے باہر اداکار کے لیے ہجوم کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔