’اللہ تعالیٰ کا شکر ہے‘ سراج کے ٹوئٹ پر بھگوا شدت پسند کو غصہ

   

حیدرآباد: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں گزشتہ رات ہندوستان کی شاندار کامیابی کے بعد ٹیم انڈیا کے مشہور تیز گیند باز محمد سراج نے ٹوئٹر (موجودہ ایکس) پر ٹیم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’اللہ تعالی کا شکر ہے‘۔ اس پر کچھ بھگوا شدت پسند نے اعتراض کرتے ہوئے حیدرآبادی اسٹار سراج پر تنقید شروع کردی۔ زہریلی ذہنیت کے حامل عناصر نے سراج کے ٹوئٹ پر اعتراض میں لکھا کہ ’’ اگر اللہ کو جتانا ہوتا تو پاکستان جیت جاتا ، بھارت نہیں‘‘۔ دیگر ہندوتوا شدت پسندوں نے بھی اسی طرح کی متنازعہ و زہریلی باتیں کہی ہیں۔