نظام آباد :18؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرانے شہر کے تاریخی علاقے گلزار حوض کے قریب میںالمناک آتشزدگی واقعہ پر رکن قانون ساز کونسل بی آرایس کلواکنٹلہ کویتا نے افسوس کا اظہار کیا اوراپنے سوشیل میڈیا ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح چارمینار کے قریب گلزار حوض میں پیش آئے خوفناک آتشزدگی کے واقعہ سے دل شدید رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات وابستہ کیں۔ انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرے اور اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جائے۔