بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی : وی سی سجنار
حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے تلگو فلم اسٹار الوارجن کو آر ٹی سی سے فوری معذرت خواہی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کے امیج کو داغدار بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ سجنار نے کہا کہ فلم اسٹار الوارجن اور ریاپڈو ادارہ سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ۔ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کے ادارہ کے امیج کو گھٹانے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے الوارجن کو نوٹس جاری کی گئی ۔ ان کی جاری کردہ نوٹس پر ردعمل حاصل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے سلیبرٹیز کو مشورہ دیا کہ وہ کمرشیل اشتہارات کرتے وقت احتیاط کو ترجیح دیں ۔ صرف دولت کی خاطر عوامی جذبات پر توجہ نہ دینا ان کے لیے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے ۔ سجنار نے کہا کہ اس معاملے میں فلمی اداکاروں پر زائد ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ کوئی بھی اپنے پروڈکٹ کی تشہیر کرنے کے معاملے میں آزاد ہے ۔ مگر دوسرے پروڈکٹس کو نیچا دکھانے کی کسی کو اجازت نہیں ہے ۔ منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ آر ٹی سی نے کہا کہ آر ٹی سی سے ہر کسی کا تعلق ہوتا ہے ۔ بچپن ، تعلیمی دور اور کالج کی زندگی آر ٹی سی سے جڑی ہوتی ہے ۔ مستقبل میں آر ٹی سی کے وقار کو بلند کرنے کے لیے مزید اقدامات کئے جائیں گے ۔ خسارے میں چلنے والے آر ٹی سی کو نفع بخش ادارہ میں تبدیل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔۔ ن