الوار: ہریانہ سے تعلق رکھنے والا ایک مسلم جوڑا الوار بس اسٹا نڈ پر بس کے انتظار میں ٹھہراتھا ان کے قریب چند افراد پہنچ کر جے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے زبردستی کررہے تھے ان میں سے کچھ لوگوں نے دست درازی بھی کوشش کی۔پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔ انہیں آج جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج نے دونو ں کو 18اکٹوبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیاہے۔
پولیس نے کہا کہ ہریانہ سے تعلق رکھنے والا مسلم جوڑا ہفتہ کی شب الوار بس اسٹانڈ پر بس کے انتظار میں کھڑ اتھا۔تقریبا 11.30 بجے شب دو آدمی موٹر سیکل پر وہا ں پہنچے جو نشہ میں دھت تھے۔ اس جوڑے کو ہراساں کرنے لگے۔درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق ان لوگوں نے مسلم جوڑے کو جے شری رام کا نعرہ لگانے کیلئے زور دیا۔ان میں سے ایک شخص نے خاتون کے سامنے بے ہودہ حرکتیں شروع کردیں۔راہ گیرو ں نے اس کاا طلاع پولیس کو دی۔اسٹیشن ہاؤز آفیسر الوار مہیلا تھا نہ چوٹمل ورما نے کہا کہ کتواری پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا ہے اور اس کیس کو تحقیقات کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔
گرفتار شدہ افرادکو کوتوالی پولیس کے حوالہ کیا گیا۔ ان کی شناخت 23سالہ ونش بھردواج اور32سالہ موہن بھاٹیہ کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ دونوں نشہ میں دھت تھے ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔ ان دونوں کے خلاف دفعہ 292,386,354a,323کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ ضابطہ کی کارروائی کے بعد مسلم جوڑے کو اتوار کی صبح جانے کی اجازت دی گئی۔