الوال میں آپٹیک ایویئشن اکیڈیمی کا افتتاح

   

شہری ہوا بازی شعبہ میں نوجوانوں کیلئے بہتر مواقع
حیدرآباد ۔17۔ فروری (سیاست نیوز) رکن اسمبلی ملکاجگیری اور صدر گریٹر حیدرآباد ٹی آر ایس ایم ہنمنت راؤ نے سکندرآباد کے الوال علاقوں میں آپٹیک ایویئشن اکیڈیمی کا افتتاح کیا۔ آپٹیک کے ساؤتھ انڈیا ریجنل ہیڈ اے کرشنن ، مینجننگ ڈائرکٹر MAAZA انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات احمد العمران اور کارپوریٹر جتیندر ناتھ اور دوسرے اس موقع پر موجود تھے۔ تلنگانہ حکومت نے ایک ماہ قبل ونگس انڈیا 2020 عالمی نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ شہری ہوا بازی کے شعبہ میں یہ منفرد نمائش تھی۔ اس کے بعد سکندرآباد میں ایویئشن اکیڈیمی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ اکیڈیمی میں ایرپورٹ اور ایر لائینس کے لئے عملہ کی تربیت کا نظم رہے گا۔ طیارہ کے کیبن کے عملہ کی تربیت کا اہتمام رہے گا۔ اکیڈیمی میں ہوا بازی کے شعبہ میں بہتر مواقع کے سلسلہ میں رہنمائی کی جائے گی ۔ ہندوستان دنیا کی تیسری بڑی ایویئشن مارکٹ ہے۔ گزشتہ 20 برسوں میں دنیا بھر میں 914000 کیبن عملہ کی ضرورت ہوگی۔ اکیڈیمی کی جانب سے طلبہ کیلئے کیریئر بلڈنگ کورسس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ مستقبل میں ایرپورٹس پر تربیت یافتہ ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ آپٹیک ایویئشن اکیڈیمی روڈ نمبر 1 ، منجیرا کالونی الوال ہلز سکندرآباد میں قائم کی گئی ہے۔