حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) سائبر آباد کے علاقہ الوال میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق 40 سالہ این لکشمی جو وینکٹیش کی بیوی تھی اور پیشہ سے مزدور ہے ۔ گوپال نگر کی ساکن لکشمی /25 اکٹوبر کو اپنے مکان سے اچانک لاپتہ ہوگئی تھی جس کے نتیجہ میں اس کی بیٹی نے الوال پولیس سے گمشدگی کی شکایت درج کروائی تھی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی ۔ /28 اکٹوبر کی صبح لکشمی کی نعش ترکاپلی ریلوے گیٹ کے قریب زخمی حالت میں پائی گئی ۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ایک خاتون مزدور کا عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کی تلاش شروع کردی ۔