الوال میں خاتون کی خودسوزی

   

حیدرآباد : /23 اپریل (سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ الوال میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی پدما جو خانگی ملازم تھی اور اپنے ارکان خاندان کے ہمراہ الوال کے علاقہ امبیڈکر نگر میں مقیم تھی ۔ پدما اپنی تنخواہ اور ذرائع آمدنی سے مایوس تھی اور اس کی صحت بھی متاثر تھی ۔ انتہائی معاشی تنگی سے پریشان ہوکر پدما نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس میں وہ فوت ہوگئی ۔ پولیس الوال نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔