حیدرآباد ۔ /23 جون (سیاست نیوز) الوال کے علاقہ حشمت پیٹ میں پیش آئے ایک دردناک سڑک حادثہ میں 7 سالہ کمسن ہلاک ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسکان بیگم ساکن حشمت پیٹ انجنیا نگر اپنے مکان کے روبرو کھیل رہی تھی کہ تیز رفتار ڈی سی ایم ویان نے اسے روند دیا ۔ اس حادثہ کے نتیجہ میں مسکان بیگم برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ ڈی سی ایم ویان ڈرائیور نے لڑکی کو روندنے کے بعد وہاں پر پارک کئے ہوئے ٹاٹا ایس آٹو اور ایک برقی کھمبے کو ٹکر دیدی ۔ پولیس الوال نے ڈی سی ایم ویان ڈرائیور کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا اور اس کی تلاش شروع کردی ۔ حادثہ کے فوری بعد ویان ڈرائیور وہاں سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ۔ کمسن لڑکی کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا ۔
