حیدرآباد/9 فروری ( سیاست نیوبز ) محکمہ اکسائز انفوسمنٹ ٹیم نے سکندرآباد اور الوال روڈ کے درمیان خصوصی چیکنگ کے دوران ایک کار کی تلاشی لینے پر اس میں 10 کیلو گانجہ برآمد ہوا ۔ایس ٹی ایف انسپکٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ پرویز کمار جو ایچ ایم ٹی کمپنی میں ملازمت کر رہا ہے ۔ زوم ایپ سے کار کرایہ پر حاصل کرنا اور دو ڈرائیوروں شنکر اور انیل کمار کے ساتھ آندھرا اور اڈیشہ کے سرحد پر واقع اراکو سے گانجہ خریدکر حیدرآباد میں چھوٹے پیاکٹس تیارکرکے بھاری قیمت میں الوال، بوئن پلی اور میڑچل وغیرہ علاقوں میں فروخت کر رہا تھا ۔ الوال روڈ پر جب وہ گانجہ منتقل کر رہے تھے ایس ٹی ایف ٹیم نے انہیں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 10 کیلو گانجہ ضبط کرلیا ۔ اصل مجرم پرویز فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ کار کے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتارکرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ش