الور، راجستھان میں عالمی وبا کورونا کے بڑھنے کے پیش نظر ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کرنے کے لئے آج ضلع کلیکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سڑکوں پر نکلے اور ان کی قیادت میں شہر کے اہم راستوں پر فلیگ مارچ نکالا گیا۔اس دوران پیغام دیا گیا کہ اگر کورونا کو ہرانا ہے تو حکومت کی گائڈ لائن پر عمل یقینی بنایا جائے اور بے وجہ بازار میں نہ نکلیں۔ فلیگ مارچ صبح ساڑھے دس بجے پولیس کنٹرول روم سے شروع ہوا جو شہر کے اہم بازاروں میں ہوتا ہوا پولیس کنٹرول روم پہنچا