الور: راجستھان میں الور شہر کے این ای بی تھانہ علاقہ میں اگرسین سرکل سے نمن ہوٹل والی مین سڑک کے درمیان بنے مندر کو بدھ کی رات تقریباً 12.30 بجے کرین کی ٹکر سے منہدم کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ مندر میں رکھی مورتیاں بھی توڑ دی گئی ہیں۔یہ مندر تقریباً 60 سال پرانا ہے اور اس واقعہ کے بعد آج صبح مقامی لوگوں نے سڑک بلاک کر کے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، سمجھانے کی کوشش کی اور سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ملزم کو حراست میں لے لیا۔