گوہاٹی۔آسام بی جے پی کے صدر پربھیش کلیتا کے خلاف یوم آزادی کی تقریبات کے دوران گوہاٹی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پر ترنگا کو الٹا لہرانے کے الزام میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، تین افراد نے منگل کی شام ناگاؤں صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس میں کلیتا پر غداری کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی بی جے پی لیڈرکو اس حقیقت کا علم تھا کہ ترنگا الٹا رکھا گیا تھا اور اس کے باوجود انہوں نے اسے لہرایا۔جب جھنڈا الٹا اونچا ہونے کی نشاندہی کی گئی تو صورتحال ٹھیک ہوگئی۔اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کلیتا نے کہا کہ پارٹی کارکنان جو جھنڈا لہرانے کے ذمہ دار تھے، اس بات سے لاعلم تھے کہ یہ الٹا لگایاگیا ہے۔ اس کی وجہ سے، یہ ہمارے علم کے بغیر الٹا کھل گیا۔