الٹر وائلٹ ریڈئیشن سے کورونا کو ختم کرنا ممکن : برلا سائینس سنٹر

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ ڈاکٹر بی جی سدھارتھ ڈائرکٹر بی ایم برلا سائینس سنٹر نے آج کہا کہ لو فریکوینسی کی الٹرا وائلٹ ریڈئیشن کو کورونا کو ختم کرنے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کم فریکوینسی والی الٹرا وائلٹ سے کورونا وائرس کو ایک کمرہ میں یا انسٹی ٹیوٹ ‘ آڈیٹوریم ‘ دواخانہ کے کمرہ جیسے بند مقام پر ختم کیا جاسکتا ہے ۔ چند ماہ قبل بھی ڈاکٹر سدھارتھ نے کہا تھا کہ گرمی سے نہیں بلکہ کورونا کو الٹرا وائلٹ فریکوینسی ریڈئیشن کے ذریعہ ختم کیا جاسکتا ہے ۔