احمدآباد۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آج کانگریس کو گجرات میں اس وقت جھٹکہ لگا جبکہ لوک سبھا انتخابات چند دن بعد ہی منعقد ہونے والے ہیں۔ دیگر پسماندہ طبقات کے قائد الپیش ٹھاکر نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا۔ انہیں 2017ء میں پارٹی میں شرکت کے بعد قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے مکتوب استعفیٰ میں گجرات پردیش کانگریس کے صدر امیت چاؤڑا کو اپنے مستعفی ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے تمام عہدوں سے بھی مستعفی ہورہے ہیں، کیونکہ انہیں غداری اور دھوکہ دہی کا احساس ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری برادری کے غریب نوجوان برہم اور الجھن میں مبتلا ہیں۔