الکارازکو شکست ،جوکووچ نے سنسناٹی ماسٹرزجیت لیا

   

سنسناٹی (یو ایس)۔ 23 مرتبہ کے گرانڈ سلام چمپیئن نوواک جوکووچ نے عالمی نمبر ایک کارلوس الکاراز کو ماسٹرز 1000 میچوں میں سے ایک میںشکست دیکر سنسناٹی ماسٹرز میں 5-7، 7-6 (7)، 7-6 (4) سے کامیابی حاصل کیا۔36 سالہ جوکووچ نے عالمی نمبر ایک کے خلاف ایک سٹ اور بریک ڈاؤن سے ریلی نکالی اور دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں 5/6 پر ایک چمپئن شپ پوائنٹ بچاکر ریکارڈ 39 ویں اے ٹی پی ماسٹرز 1000 خطاب حاصل کیا۔ جوکووچ سنسناٹی کی شدید گرمی سے بظاہر جدوجہد کر رہے تھے اور ٹاپ سیڈ کے خلاف کوئی جواب تلاش کرنے سے قاصر تھے لیکن دوسرے سیٹ میں 4-3 پر ایک ناقص سروس گیم نے تھوڑا سا دروازہ کھول دیا اور جوکووچ کو مقابلے میں واپس آنے کے لیے بس یہی ضرورت تھی۔ فائنل سیٹ کے ٹائی بریک تک یہ 20 سالہ نوجوان تھا جو جسمانی طور پر جدوجہد کر رہا تھا، اس کے دائیں ہاتھ میں درد تھا۔ جوکووچ نے آخرکار اپنا پانچواں چمپئن شپ پوائنٹ بدلا اور جشن مناتے ہوئے کورٹ پر گر پڑے۔جوکووچ اور الکاراز نے تین گھنٹے اور 49 منٹ تک محنت کی لیکن سربیائی کھلاڑی نے ہسپانوی کھلاڑی سے اپنی حالیہ ومبلڈن فائنل میں شکست کا بدلہ لیا ۔