الکاکی بی جے پی پر شدید تنقید

   

پٹنہ۔5 اکتوبر (ایجنسیز) ووٹ چوری کا معاملہ دن بہ دن پھیلتا جا رہا ہے اور کانگریس پارٹی کی طرف سے ووٹ چوری کے ثبوت روزانہ مختلف ریاستوں اور حلقوں میں پیش کیے جا رہے ہیں۔ خواتین کانگریس کی صدر الکا لامبا نے اب بی جے پی پر بہار انتخابات میں ووٹ چوری کا الزام لگایا ہے۔ الکا لامبا نے کہا کہ نریندر مودی اور الیکشن کمیشن نے بہار میں بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کی ہے۔ ووٹ چوری کی یہ وارداتیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی ووٹر لسٹ میں سامنے آئی ہیں۔ مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جموئی میں 247 ووٹر ایک ہی گھر کے پتے پر درج تھے۔ مظفر پور میں ووٹر لسٹ میں ایک شخص کا نام تین بارآتا ہے اور حتمی فہرست جاری ہونے کے بعد بھی فوت شدہ ووٹروں کے نام ووٹر لسٹ میں موجود ہیں۔