الکٹرانک سگریٹ فروخت کنندہ گرفتار

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔22ستمبر ( سیاست نیوز) قلب شہر میں ممنوعہ الکٹرانک سگریٹس فروخت کرنے والے ایک شخص کو ٹاسک فورس پولیس سنٹرل زون ٹیم نے گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے ممنوعہ اشیاء کو برآمد کرلیا۔ ٹاسک فورس پولیس نے بتایا کہ مغلپورہ علاقہ کے ساکن 45سالہ سید نور عارف علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے معظم جاہی مارکٹ میں واقع گلنار پرفیومرس پر دھاوا کرتے ہوئے سگریٹس کے ذخیرہ کو ضبط کرلیا۔ زائد منافع کی خاطر عارف علی الکٹرانک سگریٹ اور فلیورس کو فروخت کررہے تھے ، جس پر پابندی عائد ہے ۔ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اسے ممنوعہ اشیاء قرار دیئے جانے کے بعد اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔ ان الکٹرانک سگریٹ کے ذریعہ نوجوان نسل تباہ و برباد ہورہی ہے ۔ ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار شخص کو مزید تحقیقات کیلئے عابڈس پولیس کے حوالے کردیا ۔