حیدرآباد /22 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) الیکٹرانک گودام میں سرقہ کرنے والی ایک چار رکنی ٹولی کو سی سی ایس ملکاجگیری پولیس نے بے نقاب کردیا ۔ میڑچل پولیس کے ایک مشترکہ کارروائی میں سی سی ایس پولیس نے 26 سالہ عمران خان 20 سالہ سید حسین 19 سالہ مدثر ساکنان ملکاجگیری اپل اور 32 سالہ جے سنتوش ساکن بوڑاپل کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 4 لاکھ روپئے مالیتی 23 ایل ای ڈی ٹیلی ویژن کو ضبط کرلیا ۔ عمران عادی مجرم بتایا گیا ہے ۔ جو سال 2016 میں گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ 8 دن میں مکانات کی تلاشی اور رات میں سرقہ کرنا ان کی عادت تھی ۔ عمران مسروقہ سامان اپنے ساتھی جی سنتوش کے ذریعہ فروخت کردیا کرتا تھا ۔ 9 اکٹوبر کے دن ایک گودام سے اس ٹولی نے 23 ایل ای ڈی کا سرقہ کرلیا تھا ۔ شٹر کو توڑکر گودام میں داخل ہوگیا ۔
