الکٹریسٹی اسٹور میںآگ لگنے کا واقعہ

   

ضلع کریمنگر کے این پی ڈی سی ایل دفتر کے قریب الیکٹریسٹی اسٹور میں آج آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا جن میں کئی درجن ٹرانسفارمرس جل کر خاکستر ہوگئے ۔ تاہم اس حادثہ میں کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیںہے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگنے کا یہ حادثہ پیش آیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہلکار وہاں پہونچ گئے اور انہوں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ اس واقعہ میں ہوئے مالی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہاہے ۔ ریاستی وزیر جی کملاکر ‘ ضلع کلکٹر سشانک اور کمشنر پولیس کملاسن ریڈی و دیگر مقام واقعہ کا دورہ کیا ۔