الکٹریشن کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔ کیسرا کے علاقہ میں ایک الکٹریشن کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ محمد الطاف جو کیسرا علاقہ کے ساکن محمد غوث کا بیٹا پیشہ سے الکٹریشن بتایا گیا ہے جو کل برقی کے مرمتی کام میں مصروف تھا کہ مبینہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔