الگ تھلگ مرکز میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی

   

حیدرآباد 19 اپریل (یو این آئی) الگ تھلگ مرکز میں ایک شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے ضلع مستقر کے سرکاری ہاسپٹل میں پیش آیا۔اس شخص نے وارڈ میں دوسرے شخص کے کورونا سے مثبت پائے جانے کے بعد اس خوف سے کہ اس وائرس سے وہ بھی متاثر ہوجائے گا،عہدیداروں سے خواہش کی کہ اس کو دوسرے وارڈ منتقل کیاجائے تاہم عہدیداروں کی جانب سے اس پر کوئی مناسب ردعمل نہ ملنے پر اس نے وارڈ میں لگے فین سے پھانسی لینے کی کوشش کی تاہم طبی اہلکاروں اور دوسروں نے اس کو روک دیا۔