الھدیٰ انسٹی ٹیوٹ کے تحت چار ہفتوں کا اسلامک سمر کیمپ

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل (سیاست نیوز) الھدیٰ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کے زیر اہتمام اسلامک سمر کیمپ کا 29 اپریل تا 2 جون مہدی پٹنم میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ اسلامک سمر کیمپ پیر تا جمعہ صبح 10 تا دوپہر 1.30 بجے الھدیٰ انسٹی ٹیوٹ حیدرآباد کیمپس واقع پلر نمبر 49 ریتی باؤلی مہدی پٹنم میں منعقد ہوگا جس میں اسلامی طرز زندگی سے متعلق مختلف تربیتی پروگرامس منعقد کئے جائیں گے۔ طلبہ اور نوجوانوں کیلئے گرمائی تعطیلات سے استفادہ کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چار ہفتوں پر مشتمل اس سمر کیمپ میں تجوید، اخلاق ، تفسیر ، دعائیں ، سیرت النبی ، فقہ ، اسلامی تاریخ جیسے مختلف امور پر ماہرین تربیت دیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیے 91-9885204229 ، 91-9701236367 پر ربط کریں ۔ 1