الہان عمر امریکی ایوان نمائندگان کیلئے دوبارہ منتخب

,

   

واشنگٹن: صومالی نژاد امریکی کانگریس وومن کو منی سوٹا کے پانچویں ڈسٹرکٹ میں بھاری اکثریت سے دوبارہ منتخب کرلیا گیا۔ امریکی نمائندہ 38 سالہ الہان عمر نے ریپبلکن حریف افریقی نژاد امریکی تاجر لیسی جانسن کو 64.6 فیصد ووٹ سے شکست دیدی۔ جملہ 99 فیصد ووٹوں کی گنتی ہوئی۔ الہان عمر پہلی صومالی امریکی شہری ہیں جنہیں امریکی کانگریس کا رکن بنایا گیا ہے۔ 2018ء میں دو مسلم خواتین میں سے ایک خاتون کو کانگریس کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ 2016ء میں انہیں منی سوٹا لیجسلیچر کیلئے منتخب کیا گیا تھا۔ وہ ہمیشہ اہم مسائل مخالف اسرائیل تبصروں اور صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ پر نکتہ چینی کرنے کیلئے مشہور ہیں۔