لکھنو 19 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) الہند بریگیڈ نامی ایک تنظیم نے لکھنو میں ہندو سابق مہاسبھا لیڈر کملیش تیواری کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔ تنظیم نے ایک واٹس اپ پیام میں یہ ذمہ داری قبول کی ۔ حالانکہ اس دعوی کی صداقت کی توثیق نہیں ہوسکی ہے تاہم تنظیم کے پیام میں کہا گیا ہے کہ منوج تیواری نے اسلام اور مسلمانوںکو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی ۔ پیام میں مزید اس طرح کی کارروائیوں کا انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’ جنگ ابھی شروع ہوئی ہے ۔