الہ آباد بینک کو 1,775 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی

,

   

بھوشن پاور اینڈ اسٹیل کمپنی نے اکاؤنٹس میں الٹ پھیر کر دیئے
الہ آباد ۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد بینک نے کہا کہ اسے ایک کھاتہ دار نے 1,775 کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی کی ہے ۔ دیوالیہ کا شکار اسٹیل میکر بھوشن پاور اینڈ اسٹیل کمپنی نے بینک کے فنڈس میں دھاندلیاں کرتے ہوئے بینکوں سے فنڈس حاصل کرنے کے لئے اپنے بک آف اکاونٹس میں الٹ پھیر کیا ۔ الہ آباد بینک نے مزید کہاکہ اس دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب بینک عہدیداروں نے اپنے اکاونٹس کی جانچ کی ۔ 6 جولائی کو پنجاب نیشنل بینک نے بھی کہا تھا کہ بھوشن اکاونٹس میں 3805 کروڑ روپئے کی مبینہ دھاندلی کی گئی ہے ۔ بینکوں سے قرض حاصل کرنے والے انفرادی یا اجتماعی گروپس نے وقت گذر نے کے بعد بینکوں کو رقم واپس نہیں کی ۔ بینکوں سے قرض حاصل کرنے والے کئی افراد ملک سے فرار ہیں ۔