لکھنؤ : الہ آباد ہائیکورٹ کے برسرخدمت جج جسٹس ویریندر کمار سریواستو کوویڈ سے متاثر ہونے کے بعد آج فوت ہوگئے۔ جسٹس سریواستو الہ آباد ہائیکورٹ کی لکھنؤ بنچ سے وابستہ تھے۔ اترپردیش ملک میں کورونا وائرس سے بدترین متاثرہ ریاستوں میں سے ہے اور اب ہائیکورٹ جج کی کوویڈ سے موت سے پتہ چلتا ہیکہ ریاست میں اس وبا کی کیا صورتحال ہے۔ جسٹس سریواستو 2016ء اور 2018ء کے درمیان مقننہ کے پرنسپل سکریٹری بھی رہے تھے۔ نومبر 2020ء سے وہ الہ آباد ہائیکورٹ کے مستقل جج تھے۔