الہ آباد ہائی کورٹ نے کاشی وشوناتھ-گیانواپی مسجد معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھا

   

لکھنو: الہ آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو کاشی وشوناتھ اور گیانواپی مسجد تنازعہ سے متعلق وارانسی کی عدالت میں دائر مقدمے کی برقراری کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس روہت رنجن اگروال نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔وارانسی کی انجمن اتحادیہ کمیٹی اور یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے وارانسی کی عدالت میں 1991 میں دائر اصل مقدمے کی برقراری کو چیلنج کیا تھا۔