الہ الدین کا چراغ دینے کاجھانسہ ، دو افراد گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش پولیس نے میرٹھ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا جنہوں نے لندن سے واپس ہوئے ایک ڈاکٹر کو الہ الدین کا چراغ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے 2.5 کروڑ کا دھوکہ دیا۔ ڈاکٹر لئیق خان کی 2018ء میں ایک خاتون سے ملاقات ہوئی تھی جس نے تانترک اسلام الدین سے اس کی ملاقات کروائی تھی۔ اسلام الدین اور اس کے دوست نے ایک چراغ سے جِن کے نمودار ہونے کا اس کو منظر دکھایا بعد میں لئیق خان کو یہ احساس ہوگیا کہ وہ جن خاتون کا شوہر تھا۔