الہ آباد میںگاؤ کشی کے ملزم جسیم الدین کو پولیس نے گولی ماردی، حالت تشویشناک

   

لکھنو:الہ آباد میں گاؤکشی کے ملزم جسیم الدین کو پولیس نے گولی ماری دی۔ اس طرح گاؤ کشی کے ملزم جسیم الدین عرف منا پولیس انکاؤنٹرمیں شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جسیم الدین پر الہ آباد اور فتح پور کے پولیس تھانوں میں گاؤ کشی سمیت کئی سنگین معاملوں میں مقدمات درج ہیں۔ایس پی گنگا پار دھول جائسوال کے مطابق جسیم الدین سوراؤں علاقے میں کوئی سنگین واردات انجام دینے کے مقصد سے آیا تھا۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس فورس نے جسیم الدین کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔پولیس کی طرف سے گھیرا بندی کئے جانے پر جسیم الدین کی طرف سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی گئی جس میں جسیم الدین شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ جسیم الدین کے پیر وں میں کئی گولیاں لگی ہیں۔ زخمی حالت میں اس کو ’’ سروپ رانی اسپتال ‘‘ میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے ۔ گؤ کشی کے معاملے میں جسیم الدین کی کافی دنوں سے تلاش کی جا رہی تھی ۔