الیاس شرف الدین کے خلاف اشتعال انگیز ویڈیو وائرل کرنے کا مقدمہ

   

حیدرآباد۔ حسینی علم پولیس نے ایک مبلغ الیاس شرف الدین کے خلاف اشتعال انگیز مواد سوشیل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ حسینی علم پولیس نے از خود کارروائی کرتے ہوئے یہ مقدمہ درج کیا ہے ۔تفصیلات کے بموجب الیاس شرف الدین نے حال میں سوشیل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا جس میں انہوں نے گائے کا گوشت استعمال کرنے کی ممانعت نہ ہونے کا ادعا کیا تھا اور عوام کو گائے کا گوشت کھانے کیلئے حوصلہ افزائی کی تھی ۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا تھا ۔ حسینی علم پولیس کے سب انسپکٹر وائی کے پرساد نے شکایت درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ الیاس نے اس ویڈیو کے ذریعہ دلآزاری ہوئی تھی ۔ اس پر حسینی علم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔