الیکشن ختم ،لوٹ مار شروع،پٹرولیم کی بڑھتی شرحوں پرکانگریس کا طنز

   

نئی دہلی: کانگریس نے جمعرات کے روزانتخابات ختم ہوتے ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو نشانہ بنایا اور الزام لگایاہے کہ انتخابات کے خاتمہ کے ساتھ ہی’لوٹ مار‘ ایک بار پھر شروع ہوئی ہے۔پارٹی نے حکومت سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو واپس لینے کی بھی اپیل کی ہے۔الیکشن کے اعلان کے ساتھ پٹرول ،ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں روک دی گئی تھیں لیکن جیسے ہی نتائج آئے پھراضافہ شروع کردیاگیاہے۔کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا ہے کہ الیکشن ختم ، لوٹ کھسوٹ پھر شروع!۔پارٹی کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والانے کہاہے کہ ملک کورونا کے ساتھ جدوجہد کررہا ہے ، لیکن مودی حکومت روزانہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔