الیکشن ریالیوں ، روڈ شوز پر پابندی میں 31 جنوری تک توسیع

,

   

Ferty9 Clinic

پہلے اور دوسرے مرحلے کیلئے 500 افراد تک اجتماع کی اجازت
نئی دہلی : الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئندہ ماہ ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے بڑی ریالیاں اور روڈ شوز پر عائد امتناع میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے ۔ الیکشن کمیشن پہلے دو مرحلوں کی پولنگ کے لیے امیدواروں کی آوٹ ڈور میٹنگ کے لیے 500 افراد کے اجتماع تک کی اجازت دے دی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آج مرکزی وزارت صحت اور ریاستوں کے چیف سکریٹریز ، ہیلت سکریٹریز کے علاوہ چیف الیکٹورل آفیسرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ تین رکنی کمیشن نے جامع طور پر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ۔ الیکشن کمیشن نے جن ریاستوں میں انتخابات ہونے والے ہیں وہاں ٹیکہ اندازی مہم کی پیش رفتاری کا جائزہ لیا ۔ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس کے بعد بڑے ریالیوں کے انعقاد میں چھوٹ دینے پر غور و خوص کیا گیا ۔ جس کے بعد توسیع کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئندہ ماہ ملک کی 5 ریاستوں گوا ، پنجاب ، منی پور ، اترپردیش اور اترکھنڈ میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ ملک میں کورونا وائرس اور کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے بڑی ریالیوں ، جلسوں اور روڈ شوز پر پابندی عائد کی ہے اور وقفہ وقفہ سے صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ان ریاستوں میں انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں ۔ خاص طور پر اترپردیش پر سبھی کی نگاہیں مرکوز ہیں جہاں بی جے پی اپنے اقتدار کو بچانے کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔۔