وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں منگل کو وارانسی کے پارٹی کارکنوں کی رہنمائی کرتے ہوئے کہا کہ کسی سیاسی پارٹی کے لئے انتخاب جیتنا ہی واحد ہدف نہیں ہوتا ہے بلکہ یہ تنظیم کی توسیع اور کارکنوں کے فروغ کا بھی موقع ہوتا ہے ۔مودی نے ‘نمو ایپ’ کے ذریعہ کارکنوں سے خطاب کیا۔ ان میں زیادہ ترپولنگ بوتھ کے بوتھ انچارج شامل تھے ۔
