رانچی:جھارکھنڈ کے چیف الیکٹورل آفیسر کے ۔ روی کمار کی ہدایات کے مطابق ریاست کے تمام 81 اسمبلی حلقوں کے انتخابی عہدیداروں کے لیے ایک بیچ وار 2 روزہ تربیتی پروگرام ان کے دفتر میں واقع ٹریننگ روم میں منعقد کیا گیا۔ 26 ستمبر سے منعقدہ تربیتی کم نظر ثانی پروگرام 29 ستمبر کو اختتام پذیر ہوا۔ اس سیشن میں نوڈل، ایس ایل ایم ٹی، ڈی ایل ایم ٹی، ڈپٹی الیکشن آفیسر اور ٹریننگ سیل کے ایس ایل ایم ٹی کو قومی سطح اور ضلعی سطح کے ٹرینرز کے ذریعہ انتخاب سے متعلق مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔ تربیتی سیشن میں عہدیداروں کو بتایا گیا کہ ان کے سابقہ انتخابی تجربے اور کمیشن کی طرف سے وقتاً فوقتاً دی جانے والی تربیت کا واحد مقصد انتخابی عمل کو آسان بنانا اور صاف، منصفانہ اور پرامن ووٹنگ کا انعقاد ہے ۔ ٹریننگ سیشن میں پی پی ٹی کے ذریعہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے ہر انتخابی عمل کے لیے تیار کردہ مناسب معیارات اور رہنما خطوط پر پوائنٹ وار معلومات دی گئیں۔