الیکشن میں دلت اور مسلم سماج حکومت سے حساب مانگے گا :مایاوتی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کے ذریعہ پیشاب کے واقعہ کے متاثر قبائلی نوجوان کے پاؤں دھونے کو سیاسی ناٹک بازی قرار دیتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگار سے پریشان دلت اور مسلم سماج اسمبلی الیکشن میں حکومت سے حساب ضرور مانگے گا۔ مایاوتی نے جمعرات کو ٹویٹ کیا، “مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کا سدھی ضلع میں پیشاب اسکینڈل کے شکار کو 600 کلومیٹر دور بھوپال بلانا اور سی ایم ہاؤس میں کیمروں کے نیچے پاؤں دھونا، سرکاری توبہ کم اوران کی ناٹک بازی و انتخابی مفاد کی سیاست زیادہ لگتی ہے ۔ اس طرح کا نمائشی کام کیا مناسب ہے ۔انہوں نے کہا کہ چونکہ مدھیہ پردیش میں عام انتخابات قریب ہیں، اس لیے حکومت کا بے چینی ہونا فطری ہے ، لیکن پوری ریاست میں، خاص طور پر ایس سی، ایس ٹی، پسماندہ اور مسلم برادریوں کے ساتھ ساتھ تمام برادریوں کے لوگ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اس کا حساب مانگیں گے ۔