واشنگٹن:امریکی حکام نے کہا ہے کہ 3 نومبر کو ہوئے صدارتی انتخابات میں کسی غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہیں ملے ہیں اورسیکیورٹی حکام کے مطابق مخالف امریکہ کسی بھی ملک کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی نشاندہی نہیں ہوئی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکی عوام کے ووٹ سے ہی اگلا صدر منتخب ہو گا۔سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی سربراہ کرسٹوفر کریبز نے کل رات کہا ہے کہ “ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی غیر ملکی دشمن نے امریکیوں کو ووٹ ڈالنے یا ووٹوں کی گنتی میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔