لکھنؤ : لوک سبھا انتخابات سے ٹھیک پہلے بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے انتخابی میدان سے خود کر الگ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گی ۔ پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے ۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اترپردیش میں عظیم اتحاد کا کامیاب ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کئی بار عجیب فیصلہ لینے پڑتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مفاد اور پارٹی کے حالا ت کے پیش نظر الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ واضح رہے کہ اترپردیش میں اس مرتبہ بی جے پی کو شکست دینے کیلئے ایس پی اور بی ایس پی میں اتحاد ہوا ہے ۔ توقع ہے کہ یہ اتحاد رنگ لائے گا ۔