بنگلورو : بنگلور سی سی بی پولیس اسکواڈ نے یہاں سری کرشنا مٹھ پارکنگ ایریا میں کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کے معاملہ میں دو ملزمین کو گرفتار کیا ۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف ہر وقت نفرت انگیز باتیں اور زہر فشانی کرنے والی چترا نے ایک مسلمان رئیس کے گھر پناہ لی ۔پولیس نے چترا کنڈا پورہ کو حراست میں لے لیا جو ایک اہم ملزمہ ہے جو کروڑوں روپئے کی دھوکہ دہی کیس میں مفرور تھی جس نے ایک صنعت کار کو ایم ایل اے ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا ، چترا کنڈا پور کئی دنوں سے مفرور تھی ۔ بنگلور کی سی سی بی پولیس نے اڈوپی کرشنا مٹھ کے پارکنگ ایریا میں تلاشی مہم چلائی اور ایک دوسرے ملزم کے ساتھ چترا کنڈا پور کو گرفتار کیا اور بنگلور لے جایا جارہا ہے اور اسے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔پولیس نے ہندو کارکن چترا کنڈا پور کو حال ہی میں منعقدہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا ٹکٹ دینے کا وعدہ کر کے ایک صنعت کارکو 7کروڑ روپئے کی دھوکہ دہی میں گرفتار کیا ہے ۔