الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے مرد ٹیچر نےخود کو خاتون اور حاملہ بتایا

   

نئی دہلی۔ ہریانہ میں ایک عجیب و غریب واقعہ سامنے آیا جہاں الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے مرد ٹیچر نے ریکارڈ میں خود کو نہ صرف خاتون بتایا بلکہ ساتھ میں لکھا کہ وہ حاملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جنڈ نامی مقام کے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول کی جانب سے الیکشن ڈیوٹی کیلئے اساتذہ کی فہرست ضلعی انتظامیہ کو بھجوائی گئی جس میں ٹیچر ستیش کمار کا نام بھی شامل تھا۔ ستیش کمار اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ خاتون ہے اور حاملہ بھی لکھا گیا تھا۔ جیسے ہی انتظامیہ کو اس کا علم ہوا انھوں نے مکمل تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے کو الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ محکمہ تعلیمات کے ہیڈ کوارٹر سے رجوع کیا جائے گاجس ٹیم کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کی سربراہ جنڈ میونسپل مجسٹریٹ نمیتا کماری ہیں۔