الیکشن کام کاج کی بنیاد پر ہوگا :کجریوال

   

نئی دہلی : عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد پارٹی کارکنوں کو پوری طاقت کے ساتھ جٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخاب کام کاج کی سیاست اور گالی گلوچ کی سیاست کے درمیان ہوگا۔ کجریوال نے ٹویٹر پر کہا “انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ تمام کارکنان پوری قوت اور ولولے کے ساتھ میدان میں اترنے کیلئے تیار ہو جائیں۔آپ کے جنون کے سامنے ان کے بڑے بڑے سسٹم فیل ہو جاتے ہیں۔ آپ ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ دہلی کے سابق وزیراعلی نے کہا کہ یہ الیکشن کام کی سیاست اور گالی کی سیاست کے درمیان ہوگا۔ دہلی کے لوگوں کو صرف ہمارے کام کی سیاست پر بھروسہ ہوگا۔
ہم ضرور جیتیں گے ۔’’قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے آج دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا، جس میں 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی اور 8 فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔