الیکشن کمشنرس کے تقرر کیلئے سپریم کورٹ جیسے کولجیم کا قیام ضروری : ممتابنرجی

   

کولکتہ ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی نے آج مطالبہ کیا ہیکہ سپریم کورٹ کے خطوط پر الیکشن کمشنرس کے تقررات کیلئے ایک کولجیم قائم کرنا ضروری ہے۔ ترنمول کانگریس سربراہ نے الیکشن کمیشن پر تنقید کی اور کہا کہ اس نے لوک سبھا انتخابات کے دوران جانبدارانہ رویہ اختیار کیا تھا۔ سپریم کورٹ میں ججس کے تقررات کے فیصلہ کولجیم کے ذریعہ کئے جاتے ہیں اسی طرح الیکشن کمیشن میں بھی الیکشن کمشنرس کے تقررات کیلئے کولجیم ہونا چاہئے۔ تین نامزد ارکان انتخابات کروانے کیلئے خط اعتماد نہیں رکھ سکتے۔ چیف منسٹر نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے مطالبہ کی حمایت کریں اور ایک حقائق کا پتہ چلانے والی کمیٹی تشکیل دیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ساتھ چھیڑچھاڑ کی گئی ہے اور اس شکایت کی سماعت سے الیکشن کمیشن نے انکار کردیا۔