الیکشن کمشنر مسئلہ پر اے پی حکومت سپریم کورٹ سے رجوع ہوگی

   

تاڑے پلی 29 مئی ( این ایس ایس ) سابق ریاستی الیکشن کمشنر این رمیش کمار کی معطلی کے مسئلہ پر اے پی ہائیکورٹ کے فیصلے پر صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے آندھرا پردیش حکومت نے اس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائی ایس آر رکن اسمبلی امباٹی رام بابو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے ایک ماہ قبل آرڈیننس کی اجرائی کے بعد رمیش کمار اپنے موقف سے محروم ہوگئے ہیں۔ ریاستی حکومت رمیش کمار کی جگہ جسٹس کنگا راج کو ریاست کا نیا الیکشن کمشنر بھی مقرر کر چکی ہے ۔